Times of Pakistan

پی آئی اے نے رعایتیں ختم کر دیں، متعدد پروازیں بھی معطل

4 days ago 2
ARTICLE AD BOX

فضائی ایندھن کی لگا تار بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے بڑے انتظامی فیصلے کر لیے ہیں۔

شائع 06 اپريل 2026 06:04pm

فضائی ایندھن کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بڑے انتظامی فیصلے کر لیے ہیں، جن میں رعایتوں کا خاتمہ اور متعدد بین الاقوامی روٹس کی معطلی شامل ہے۔

اس حوالے سے پیر کو پی آئی اے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممکنہ نقصانات کے سدباب کے لیے منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

اجلاس میں پی آئی اے نے اصولی طور پر تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم صرف بچوں اور نوزائیدہ مسافروں کو رعایت بدستور حاصل رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ خلیجی ممالک (ماسوائے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب) کی پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن کو محدود کر کے ہفتہ وار 16 پروازوں تک کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ مہنگے جیٹ فیول کے چوتھی بار اضافے کے تناظر میں کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایندھن کی قیمتوں کا تمام بوجھ مسافروں پر نہیں ڈالا جاسکتا، اس لیے کچھ سخت انتظامی فیصلے کیے گئے ہیں، امید ہے بین الاقوامی سطح پر قیمتیں جلد معمول کے سطح پر آجائیں گی جس کے بعد تمام متاثرہ روٹ بحال کردیے جائیں گے۔

Read Entire Article