ARTICLE AD BOX
شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
March 22, 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26مارچ سے شروع ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا، نیا شیڈول دیں گے جس میں ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی، اسی ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے۔
.png)
1 month ago
6




English (US) ·