Times of Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات پر کتنے ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

3 hours ago 4
ARTICLE AD BOX

حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور...

حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جمعے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شامل ٹیکسز، ڈیوٹیز اور مارجن کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 129 روپے 72 پیسے کے ٹیکسز اور مختلف چارجز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد حصہ ٹیکسوں کا ہے، جس میں 103 روپے 50 پیسے پٹرولیم لیوی اور 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فریٹ چارجز اور 7 روپے 87 پیسے او ایم سی مارجن بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 21 فیصد ٹیکس شامل ہے، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد ہیں جب کہ ڈیزل پر 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر لیوی کی شرح 28 روپے 69 پیسے فی لٹر ہے، ڈیزل پر 17 روپے 14 پیسے فریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن کی مد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایچ او بی سی پر لیوی کی شرح 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہے، پیٹرول، ڈیزل اور ایچ او بی سی پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں ٹیکسز کا تناسب 6 فیصد ہے، جس میں مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لٹر لیوی عائد ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا تھا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ شب پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 6 روپے 51 پیسے کے اضافے کے بعد 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Read Entire Article