ARTICLE AD BOX
روایتی خوبصورتی سے لے کر جدید انداز تک، پوری دنیا کی نظریں اس فیسٹیول پر لگی ہوئی ہیں۔
’کانز فلم فیسٹیول 2026‘ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور بھارتی فلم انڈسٹری ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر اپنی دھاک بٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
اس سال بولی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں ایشوریا رائے بچن، عالیہ بھٹ اور ادیتی راؤ حیدری فرانس کے خوبصورت ساحلی مقام ’فرانسیسی رویرا‘ پر اپنے حسن اور اسٹائل کے جلوے بکھیریں گی۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ مسلسل دوسرے سال اس عالمی میلے میں بطور گلوبل ایمبیسڈر شرکت کر رہی ہیں۔
اپنی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ لوریل پیرس کے ساتھ دوسری بار کانز آنا میرے لیے بہت خاص ہے۔ پچھلا سال ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا اور میں اس بار ایک بڑے جشن کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں خواتین کے درمیان ایک خوبصورت توانائی کا احساس ملتا ہے، جہاں ان کی آوازوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں ایک ایسے برانڈ کے ساتھ جڑی ہوں جو خواتین کی قدر اور ان کی خود مختاری کو دنیا بھر میں فروغ دیتا ہے۔
اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا کہنا تھا کہ کانز جیسا عالمی پلیٹ فارم اور خواتین کو بااختیار بنانے والے برانڈ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔
انہوں نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کانز میں نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ میرے نزدیک اصل خوبصورتی یہ ہے کہ آپ جیسے ہیں خود کو ویسے ہی قبول کریں اور اپنی انفرادیت پر پراعتماد رہیں۔
اس سال صرف ریڈ کارپٹ ہی نہیں بلکہ بھارتی سنیما نے تخلیقی میدان میں بھی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ معروف فلم ساز پائل کپاڑیا کو کانز کرٹکس ویک کے 65ویں ایڈیشن کی جیوری کی صدارت سونپی گئی ہے۔
کانز 2026 کی اس سال کی نمائندگی میں اسٹائل کے ساتھ ساتھ مقصدیت پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ عالمی ریڈ کارپیٹ پر بھارتی خواتین کی مضبوط آواز سنی جا سکے۔
یہ فیسٹیول 12 مئی 2026 سے شروع ہوگا اور 23 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ روایتی طور پر یہ میلہ مئی کے وسط میں منعقد کیا جاتا ہے اور تقریباً 12 دنوں تک جاری رہتا ہے۔
ایشوریا رائے بچن کی روایتی خوبصورتی سے لے کر عالیہ اور ادیتی کے جدید انداز تک، پوری دنیا کی نظریں اس فیسٹیول پر لگی ہوئی ہیں جو اپنی منفرد جمالیات اور فن کے ذریعے ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پائل کپاڈیا جیسے باصلاحیت فلم سازوں کی موجودگی اس میلے کو بھارتی سنیما کے لیے مزید یادگار بنا دے گی۔
.png)
57 minutes ago
4





English (US) ·