Times of Pakistan

کراچی؛ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی 12 سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

دعا ہوٹل کے قریب حادثے کے بعد بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، لاش ورثا کے حوالے


کراچی:

ماڑی پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والی بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

کلری تھانے کے علاقے ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً سوا 3 بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والی راہگیر بچی جمعرات کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج  زخموں  کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

 جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 12 سالہ سمیہ دختر کمال حسین کے نام سے کی گئی ۔ متوفیہ مچھر کالونی کی رہائشی تھی ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

Read Entire Article