ARTICLE AD BOX
پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور کٹر کے ذریعے شٹر کاٹنے لگے
کراچی کے علاقے صدر زیب النساء اسٹریٹ میں واقع جیولری شاپ پر چوری کی واردات پیش آئی جہاں مبینہ طور پر ملزمان شٹر توڑ کر دکان سے تجوری نکال کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور کٹر کے ذریعے شٹر کاٹنے لگے، اسی دوران چوکیدار موقع پر پہنچا تو ملزمان نے اس پر اسلحہ تان لیا اور مبینہ طور پر اسے ساتھ ملا کر تجوری باہر نکلوائی، تاہم بعد میں اسے رقم دیے بغیر فرار ہو گئے۔ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید تکنیک استعمال کی جائے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے جبکہ متاثرہ صراف کی جانب سے تاحال چوری شدہ زیورات کی مالیت کا تخمینہ نہیں لگایا گیا اور ایف آئی آر بھی ابھی تک درج نہیں کروائی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔
.png)
1 month ago
12






English (US) ·