Times of Pakistan

کراچی: سائٹ بی ایریا میں فیکٹری کے اندر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

1 week ago 2
ARTICLE AD BOX

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک فیکٹری کا چوکیدار اور دوسرا اس کا دوست تھا


کراچی کے علاقے سائٹ بی ایریا میں واقع ایک فیکٹری کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک فیکٹری کا چوکیدار اور دوسرا اس کا دوست تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 34 سالہ قادر اور 35 سالہ علی گوہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read Entire Article