ARTICLE AD BOX
بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا
کراچی:
شہر قائد میں عباس ٹاؤن کے علاقے بکھر گوٹھ میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو گھر میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا جس سے بڑے نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔
.png)
22 hours ago
3






English (US) ·