Times of Pakistan

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج، ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

رواں سال شہر میں کتوں کے کاٹنے سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی


کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ شخص کو تقریباً دو ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا تاہم اس نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

مریض کو آج صبح اسپتال لایا گیا جہاں اس میں ریبیز کی تمام واضح علامات پائی گئیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک انڈس اسپتال میں 9 جبکہ جناح اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر میں صورتحال اس وقت انتہائی بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے، شہریوں نے سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر آوارہ کتا مار یا سدِ باب مہم شروع کی جائے تاکہ مزید شہریوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔

Read Entire Article