Times of Pakistan

کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات، 10 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی

1 week ago 13
ARTICLE AD BOX

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 10 سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق نیو گولیمار قبرستان کے قریب مبینہ ڈاکو کی فائرنگ سے 18 سالہ محمد ذیشان زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسرا واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب اقراء اسکول کے نزدیک پیش آیا جہاں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچی عائشہ ادریس زخمی ہوگئی۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی بچی کو فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

Read Entire Article