Times of Pakistan

کراچی ڈالمیا میں فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پر

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول اور ملزم بات چیت کر رہے ہیں اس دوران ملزم اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دیتا ہے


کراچی:

ڈالمیا مجاہد کالونی گلی نمبر 12 میں 28 سالہ شہری عاصم خان کو فائرنگ سے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو جس میں دیکھا گیا کہ مقتول اور ملزم آپس میں بات چیت کر رہے ہیں اس دوران ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسلحہ نکال کر عاصم پر فائرنگ کر دیتا ہے جس کے باعث وہ زمین پر گر جاتا ہے۔

اس دوران موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ بھاگتے ہوئے بھی دکھائی دیئے، موٹر سائیکل پر کم عمر لڑکا بھی دکھائی دیتا ہے۔

فائرنگ کے بعد قاتل نے مقتول کی تلاشی لی اور کچھ نکالا، اس دوران کم عمر لڑکا موٹر سائیکل کچھ فاصلے پر لے جاتا ہے جسے ملزم پیچھے بیٹھا کر خود موٹر سائیکل چلا کر مین روڈ سے فرار ہوجاتا ہے۔

Read Entire Article