Times of Pakistan

کوئٹہ: لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

1 hour ago 2
ARTICLE AD BOX

ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا: پولیس

کوئٹہ کے سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزم مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ملزم مبینہ طور پر اسپتال میں لفٹ آپریٹر تھا، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کوئٹہ کے سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر اسپتال کے لفٹ آپریٹر کو ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حملے میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ایک اور شخص بھی کر زخمی ہوا۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے واقعے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ وزیر صحت نے اس واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمی ڈاکٹر کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرے گی۔

بخت محمد کاکڑ نے مزید کہا کہ خاتون ڈاکٹر پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ان کے مطابق زخمی ڈاکٹر کو مزید علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کی۔ پولیس کے مطابق ملزم ہمایوں شاہ فرار ہونے کی کوشش میں سریاب روڈ کے بس اسٹینڈ پہنچا، جہاں پولیس ٹیم نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، اسی فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چار گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Entire Article