Times of Pakistan

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 18 فروری 2026 10:19am

کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے۔


Read Entire Article