Times of Pakistan

کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے، پیٹریاٹ سسٹم اور ڈرون ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ

3 days ago 3
ARTICLE AD BOX

امریکا یا کویت کی جانب سے ایران کے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کیے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکا کی حالیہ فوجی سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی ہیں اور ان کا ہدف کویت نہیں بلکہ امریکی فوجی اثاثے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ علی السالم ایئر بیس پر واقع ایک بڑے فوجی گودام، پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور امریکی ایم کیو نائن ڈرونز کے ایک ہینگر کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی بیان کے مطابق الادیری بیرکس میں امریکی فوجیوں کی رہائشی تنصیبات اور دو ہیلی کاپٹر ہینگرز پر بھی حملے کیے گئے۔ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں امریکی فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا جبکہ ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو بھی شدید نقصان ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں ایک مواصلاتی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کا حصہ ہیں۔

تاہم اس خبر کے جاری ہونے تک امریکا یا کویت کی جانب سے ایران کے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان حملوں اور نقصانات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

علاقائی مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خلیجی خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، جبکہ صورتحال عالمی توانائی کی منڈیوں اور علاقائی استحکام پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Read Entire Article