ARTICLE AD BOX
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کھانے کے دوران پانی کے گھونٹ لینے سے جلد پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کھانے کے دوران بار بار پانی پینا وزن کم کرنے میں مددگار ہونے کے بجائے الٹا زیادہ کھانا کھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کھانے کے دوران پانی کے گھونٹ لینے سے جلد پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے، جس کے باعث کم غذا کھائی جاتی ہے۔ تاہم، نئی تحقیق نے اس تصور کو چیلنج کر دیا ہے۔ کورنیل یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ہر اضافی 100 ملی لیٹر پانی پینے پر شرکا نے اوسطاً 40 گرام زیادہ غذا کھائی، جو تقریباً 50 اضافی کیلوریز کے برابر ہے۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ جو افراد کھانے اور پانی پینے کے درمیان زیادہ بار ردوبدل کرتے رہے انہوں نے بھی مجموعی طور پر زیادہ کھانا کھایا۔ اس سے قبل کی متعدد تحقیقات میں بھی دیکھا گیا تھا کہ موٹاپے کا شکار افراد کھانے کے دوران زیادہ دیر تک پانی پیتے ہیں، تیز رفتاری سے پانی پیتے ہیں اور پورے کھانے کے دوران وقفے وقفے سے پانی پینے کا رجحان زیادہ رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کھانے کے دوران پانی پینے اور خوراک کی مقدار کے درمیان تعلق پہلے سے تصور کیے جانے سے مختلف ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے حتمی نتیجہ اخذ کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
.png)
11 hours ago
1




English (US) ·