ARTICLE AD BOX
ارجن کپور نے ان افواہوں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا
اداکارہ اور کانٹینٹ کریئٹر صاحبہ بالی نے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وائرل خبر پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ حال ہی میں دونوں کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان رومانوی تعلق کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبہ بالی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’ہر بات پر یقین نہ کریں‘‘۔اس طرح انہوں نے ڈیٹنگ کی خبروں کی مکمل تردید کر دی۔ دوسری جانب ارجن کپور نے ان افواہوں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم دونوں ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر دوستانہ انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔
.png)
16 hours ago
1






English (US) ·