ARTICLE AD BOX
دنیا کے سب سے بڑے اور معروف امتحانی نظام کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ اور جوابات لیک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کیمبرج انٹرنیشنل کے تحت مئی جون سیشن کے امتحانات جاری ہیں، جس میں اے ایس ریاضی 1 کا پرچہ بھی لیک ہوا اور اس کا کورڈ پیور میتھ ون 9707 تھا۔ پاکستان اور ریجن میں متعلقہ پرچہ بدھ کی دوپہر منعقد ہوا جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب یہ پرچہ اور اس کا حل شدہ سوشل میڈیا ایپ ریڈ اٹ پر وائرل ہوا۔ ذرائع کے مطابق ابتداء میں غیر حل شدہ ازاں بعد حل شدہ پرچہ بھی سامنے آیا۔ ایک متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ حل شدہ پرچہ متعلقہ ایب پر فروخت ہونے کے بعد واٹس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ کیمبرج سسٹم کے سیکیورٹی قواعد کے تحت پرچہ امتحانی مراکز سے باہر نہیں آسکتا کیونکہ طلبہ سوالیہ پرچے پر ہی امتحان دیتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر نامعلوم شخص کا پرچہ آئوٹ کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اگر کیمبرج نے رویہ نا بدلہ تو مزید پرچے بھی آؤٹ کروں گا۔ ذرائع کے مطابق پرچہ آؤٹ ہونے پر محنت کرنے والے طالبا نے اسکولوں میں انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تاہم انتظامیہ نے طالب علموں کو ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُدھر ایکسپریس نیوز نے پرچہ لیک ہونے سے متعلق کیمبرج سسٹم سے رابطے کے لیے پاکستان میں کنٹری ہیڈ سے کئی بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم اعلیٰ افسر عظمی یوسف کا موبائل فون بند رہا۔
.png)
1 month ago
10






English (US) ·