Times of Pakistan

کیوی کرکٹر گلین فلپس نے بطور پائلٹ بھی مہارت ثابت کردی

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

فلپس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نہایت مہارت کے ساتھ طیارے کو زمین پر اتارتےنظرآئے.


نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے بطور پائلٹ بھی مہارت ثابت کردی، انھوں نے آکلینڈ کے آرڈمور ایروڈروم پر ایک چھوٹا طیارہ کامیابی سے لینڈ کیا۔

فلپس نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ نہایت مہارت کے ساتھ طیارے کو محفوظ انداز میں زمیں پر اتارتے نظر آئے۔

گلین فلپس کو کرکٹ میں ایک مکمل آل راؤنڈر مانا جاتا ہے، وہ شاندار فیلڈر، کارآمد بولر، وکٹ کیپر اور پاور ہٹر ہیں، اب انھوں نے ثابت کر دیا کہ وہ میدان کے باہر بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں.

فلپس اس وقت کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، حال ہی میں انھوں نے آرڈمور فلائنگ اسکول میں طلبہ اور انسٹرکٹرز کے ساتھ وقت بھی گزارا.

انھوں نے کہا کہ یہ میرا بہت بڑا شوق ہے، اگر میں کرکٹر نہ ہوتا اور وسائل پاس ہوتے تو شاید میں پائلٹ ہی بنتا، مجھے فضا میں رہنا بیحد پسند ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پائلٹ کے طور پر کیریئر اختیار کرنا چاہوں گا۔

Read Entire Article