ARTICLE AD BOX
نیا بال روم جدید ترین سیکیورٹی فیچرز سے لیس اور دنیا کی محفوظ ترین عمارت میں ہو گا: امریکی صدر
شائع 26 اپريل 2026 07:34pm
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک محفوظ بال روم کی تعمیر کتنی ضروری ہے۔
اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فوج، سیکرٹ سروس اور صدور 150 سال سے محفوظ بال روم کی تعمیر کا مطالبہ کرتے رہے وائٹ ہاؤس میں زیرتعمیر خفیہ بال روم ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا، نیا بال روم جدید ترین سیکیورٹی فیچرز سے لیس اور دنیا کی محفوظ ترین عمارت میں ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بال روم میں اوپر کوئی کمرے نہیں ہوں گے جہاں سے غیرمحفوظ افراد داخل ہو سکیں، بال روم کی تعمیر کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ ایک ایسی خاتون کی جانب سے ہے جس کا اس معاملے سے کوئی براہ راست تعلق نہیں لہٰذا اس کیس کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ منصوبے کی تعمیر میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، بال روم منصوبہ بجٹ کے مطابق اور مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے۔
دوسری جانب وفاقی پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے میں گرفتار مشتبہ شخص کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی پراسیکیوٹر جینین پیرو کے مطابق ملزم پر آتشیں اسلحہ کے ذریعے پرتشدد جرم کے دوران کارروائی کرنے اور ایک وفاقی اہلکار پر خطرناک ہتھیار سے حملہ کرنے کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شب واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے بال روم کے باہر سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، جسے امریکی سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو میں لے لیا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جبکہ تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق حملہ آور کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اکیلا حملہ آور تھا۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·