Times of Pakistan

گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

1 week ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 14 اپريل 2026 09:04pm

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

منگل کے روز گورنر سندھ نہال ہاشمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سندھ کے امور اور مجموعی انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں گورنر سندھ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کو 13 مارچ 2026 کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں گورننس، معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں میں ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Read Entire Article