Times of Pakistan

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کی مہر اپنے گال پر ثبت کرلی

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 29 اپريل 2026 09:24am

سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار ایک بار پھر گرم ہے اور اس بار وجہ ہانیہ عامر کا وہ ’سرخ رومال‘ ہے، جو نہ کہتے پوئے بھی بہت کچھ کہہ گیا۔

برسوں کے اتار چڑھاؤ، ایک عوامی بریک اپ اور پھر عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی کے خاتمے کے بعد، اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ دو ستارے ایک بار پھر ایک ہی مدار میں گردش کر رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ہانیہ اور عاصم کو ایک ساتھ مختلف مواقع پر دیکھا گیا ہے، چاہے وہ سالگرہ کا موقع ہو یا عاصم اظہر کا کوئی کنسرٹ دونوں کی ایک ساتھ موجودگی نے ان کے دوبارہ قریب آنے کی چہ مہ گوئیوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔

گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے امریکہ میں ہونے والے میوزک کنسرٹس میں دیکھا گیا۔ اگرچہ ہانیہ نے ایک رومال کے ذریعے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی، لیکن اس رومال پر لکھا نام ”عاصم علی“ (جو کہ عاصم کا اصل نام اور ان کے نئے البم کا عنوان بھی ہے) سب کچھ بیان کر گیا۔

مداحوں کے مطابق، ہانیہ کا اس طرح عاصم کے نام کی ’مہر‘ اپنے گال پر سجانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ دونوں کے درمیان برف پگھل چکی ہے۔

انٹرنیٹ پر اس وقت تبصروں کی ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے: ”یہ تو وہی بات ہوئی کہ تھوک کر چاٹنا، اتنی عوامی لڑائیوں اور تلخ کلامی کے بعد دوبارہ ساتھ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔“

ایک صارف نے اسے ’چھپری پن‘ قرار دیتے ہوئے لکھا: ”یہ سب سستی شہرت اور غیر ضروری ڈرامہ ہے۔“

دوسری جانب ہمدرد مداحوں کا ماننا ہے: ”شاید اسی کا نام سچی محبت ہے جو تمام تر تلخیوں کے باوجود اپنا راستہ ڈھونڈ ہی لیتی ہے۔“

اگرچہ ہانیہ اور عاصم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، لیکن ہانیہ کا یہ انداز مداحوں کے لیے کسی ’آفیشل کنفرمیشن‘ سے کم نہیں ہے۔

کیا یہ صرف ایک پرانی دوستی کی بحالی ہے یا عاصم علی کی زندگی میں ہانیہ کی مستقل واپسی؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا، مگر فی الحال ’ریڈ بینڈانا‘ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا رکھی ہے۔

Read Entire Article