Times of Pakistan

یوکرین کا جوہری سائٹ کے قریب روسی ڈرون حملے کا دعویٰ

12 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

حملے کے وقت عمارت میں کوئی ایندھن ذخیرہ نہیں کیا گیا تھا


یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے چرنوبل پاور پلانٹ کے قریب جوہری ایندھن کے ذخیرہ کرنے کی سہولت پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی ڈرون حملے میں چرنوبل کے قریب جوہری ایندھن کو ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا کہ اس حملے سے ایندھن ذخیرے کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جہاں بڑی مقدار میں جوہری مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

کیف کی ریاستی جوہری ایجنسی اینرگواٹم نے کہا کہ حملے کے وقت عمارت میں کوئی ایندھن ذخیرہ نہیں کیا گیا تھا۔ نتیجے میں آگ بجھ گئی، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روس نے اس سہولت پر مبینہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سہولت چورنوبل پلانٹ سے 15 کلومیٹر (9 میل) کے فاصلے پر واقع ہےْ

Read Entire Article