ARTICLE AD BOX
ایران فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ صورت حال مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے: امریکی صدر کا انٹرویو
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران میں موجود تمام اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کو صرف 2 ہفتے درکار ہوں گے۔ ان کے مطابق ایران فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ صورت حال مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔
انڈیپنڈنٹ جرنلسٹ شریل اٹکنسن کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران میں اب تک تقریباً 70 فیصد اہداف کو نشانہ بنایا ہے جب کہ مزید اہداف اب بھی موجود ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق اگر کارروائی جاری رہی تو دو ہفتوں میں تمام اہداف کو مکمل طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران اپنے ذہن میں شاید صورت حال کو مختلف انداز میں دیکھتا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ معاملہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، بلکہ یہ صرف آخری مراحل ہوں گے۔
اسی انٹرویو میں امریکی صدر نے نیٹو پر بھی تنقید کرتے ہوئے اسے ”پیپر ٹائیگر“ قرار دیا اور کہا کہ مغربی اتحاد کے اتحادی ایران کے خلاف کارروائی میں امریکا کا ساتھ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ نیٹو کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اتحاد توقع کے مطابق کردار ادا نہیں کر سکا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کی جانب سے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تازہ تجاویز پر ردعمل دیا جا رہا ہے جب کہ خطے میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے رواں برس فروری کے آخر میں ایران پر فضائی حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ان حملوں میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت ہزاروں افراد شہید ہوئے تھے جن میں خواتین، بچے، فوجی کمانڈر اور حکومتی عہدیدار بھی شامل تھے۔
ایران نے ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے 40 روز بعد پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی عمل میں آئی تاہم اسلام آباد میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔
.png)
1 hour ago
2




English (US) ·