ARTICLE AD BOX
ایران امریکا جنگ کے دوران 12 مارچ کو جہاز کے لانڈری اور رہائشی حصے میں آگ لگنے سے نقصان ہوا تھا
شائع 18 اپريل 2026 09:27am
امریکا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ مرمت کے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ نے دوبارہ مشرقِ وسطیٰ کے پانیوں میں داخل ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ بحری جہاز، جو کچھ عرصہ قبل تک مشرقی بحیرہ روم میں تعینات تھا، نہر سویز سے گزرتے ہوئے بحر احمر میں پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ دو جنگی جہاز بھی شامل ہیں جن میں یو ایس ایس مہان اور یو ایس ایس ونسٹن ایس چرچل شامل ہیں۔
دفاعی حکام نے حساس نوعیت کے معاملات کے باعث اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بحری جہاز ایک ماہ سے زائد عرصے بعد بحیرۂ احمر میں واپس آیا ہے۔ اس سے قبل جہاز کے کپڑے دھونے کے حصے میں آگ لگنے کے باعث اسے مرمت کے لیے بندرگاہ واپس جانا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 600 اہلکاروں کو عارضی طور پر رہائش کی سہولت دستیاب نہیں رہی تھی۔
مزید یہ کہ اس ہفتے اس بحری جہاز نے ویتنام جنگ کے بعد طویل ترین تعیناتی کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
اس جہاز کی آمد کے بعد خطے میں امریکی بحری جہازوں کی تعداد دو ہو گئی ہے، جہاں پہلے ہییو ایس ایس ابراہم لنکن بحیرہ عرب میں موجود ہے۔
دفاعی حکام کے مطابق ایک اور امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش بھی اس خطے کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس وقت جنوبی افریقا کے ساحل کے قریب موجود ہے۔
.png)
1 week ago
3






English (US) ·