ARTICLE AD BOX
دانشور جیانت بھنڈاری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ اچھے اور مؤثر رہنما پیدا کر سکتا ہے
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو نہ صرف عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے بلکہ بھارت میں بھی غیر معمولی طور پر پاکستانی سفارتکاری کی تعریف سامنے آ رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر #PakGlobalPeaceMaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جہاں بھارتی صارفین، تجزیہ کاروں اور دانشوروں نے کھل کر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت اور مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔ I thought I would never tweet this in my life but - Thank you Pakistan for brokering world peace ✌️ 🙏 بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پیشرفت ایران کے لیے کامیابی اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا تھا، وہاں خود بھارت تنہائی کا شکار ہو گیا۔ Pakistan has proven a capability to find much better leaders. Bangladesh and Sri Lanka do a much better job. Indians should self-reflect why they end up with leaders with the caliber of street goons.https://t.co/KPI6v2V31P بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کو ’شاندار‘ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ معروف بھارتی مصنف اتل کھتری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کے لیے یہ ٹوئٹ کروں گا‘، اور دنیا میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ My personal congratulations to Shehbaz Sharif & Asim Munir for the ceasefire. Mediation requires skill, but also a high risk taking appetite. Pakistan pulled both off. Like I said, never underestimate Pakistan, despite their propensity to titillate. اسی طرح دانشور جیانت بھنڈاری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ اچھے اور مؤثر رہنما پیدا کر سکتا ہے۔ دفاعی امور کے ماہر ابھیجیت آیئر مترا نے بھی پاکستان کی ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے مہارت اور جرات دونوں درکار ہوتی ہیں، جو پاکستان نے بخوبی دکھائیں۔ With both sides acknowledging Pakistan's efforts, PM Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir deserve credit for the 14 day ceasefire. India too will benefit from this and should avoid seeing this as a zero sum game with Pak. Israel remains the main obstacle. بھارتی صحافی آدیتی مینن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر 14 روزہ جنگ بندی کے لیے داد کے مستحق ہیں اور دونوں جانب پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ Thank you @CMShehbaz Saheb for stopping a nuclear war and saved not only gulf but the entire world. You will be remembered as a hero till the end of the world. God Bless you.🙏🌹 فلمی نقاد کے آر کے نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر پاکستان نے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی ہوئی، جسے دنیا بھر میں مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کی بلکہ عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا۔
.png)
3 days ago
2





English (US) ·