ARTICLE AD BOX
متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر سروے ٹیمیں بھیجی جائیں، متاثرین کا مطالبہ
ڈی آئی خان:
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل طوئی خلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، بارشوں سے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلیں، باغات اور سولر سسٹم شدید متاثر ہوئے۔ گندم کی تیار فصلوں سمیت کپاس، ٹماٹر، مونگ پھلی اور دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر سروے ٹیمیں بھیجی جائیں، متاثرہ کسانوں کو جلد مالی امداد اور ریلیف فراہم کیا جائے۔
.png)
1 month ago
11






English (US) ·