ARTICLE AD BOX
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 27 ڈالر کم ہو کر 4717 ڈالر ہو گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 8525 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ قیمت 7800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 6687 روپے مہنگا ہوا تھا۔
.png)
55 minutes ago
3




English (US) ·