Times of Pakistan

شائقین کرکٹ شاہین آفریدی اور شاداب خان پر برس پڑے، ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کر دیا

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

شاہین اور شاداب صرف سفارش کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے گے ہیں


آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران اچھی کارگردگی نہ دکھانے پر شائقین کرکٹ شاداب خان اور شاہین آفریدی پر برس پڑے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ، شاداب خان کو اب ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہیے، بطور کپتان شاہین آفریدی کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔

 ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف کامیابی دلائی جبکہ شاہین اور شاداب صرف سفارش کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

شائقین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سفارش کلچر بند ہونا چاہیے اور  نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔

Read Entire Article