Times of Pakistan

صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا حکم

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

امریکی بحریہ کو ایرانی کشتیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے: صدر ٹرمپ

شائع 23 اپريل 2026 06:20pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو نشانہ کا حکم دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فورسز آبنائے ہرمز میں موجود بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے عمل میں مصروف ہیں اور اس عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں موجود ایرانی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے بقول اب تک 159 ایرانی جہاز کو سمندر برد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article