Times of Pakistan

عراق میں مزاحمتی گروپ کا امریکی اڈوں کیخلاف 19 آپریشنز کرنے کا دعویٰ

3 weeks ago 6
ARTICLE AD BOX

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں ڈرونز اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا


عراقی مسلح دھڑوں نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے مُلک میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکی اڈوں کے خلاف اب تک 19 آپریشن کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں اسلامی مزاحمت کے نام سے مشہور گروپ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں ہفتے کی صبح کی گئیں جس میں مختلف علاقوں میں امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

گروپ نے کہا کہ اس کے مسلح دھڑوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں ڈرونز اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے 19 آپریشنز کیے ہیں۔ تاہم گروپ نے درست اہداف یا حملوں کے نتائج کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے درمیان سامنے آئی ہیں جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے۔

Read Entire Article