ARTICLE AD BOX
وہ آپ کے حالات اور گزر بسر کے بارے میں بھی پوچھیں گے، ڈاکٹر
غزہ میں تباہی کے شکار خیمہ زن فلسطینیوں کی مہمان نوازی نے ناروے کے ڈاکٹر کو حیران کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے ڈاکٹر میڈز گلبرٹ نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں غزہ میں فلسطینیوں کی تباہ شدہ حالت کے باوجود اُن کی مہمان نوازی کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر آپ آج بھی غزہ جائیں اور وہاں کسی بھی خیمے میں جائیں تو وہ آپ کیلئے کھانا تیار کریں گے اور آپ کیلئے کھانا ڈھونڈیں گے۔ 🇳🇴🇵🇸 A Norwegian doctor who worked as a volunteer in Gaza speaks about the Palestinian people:
"If you go to Gaza today, the families, even in the tents, will make you a meal." pic.twitter.com/VYXp5BN6OU انہوں نے مزید بتایا کہ صرف یہی نہیں، وہ آپ کے حالات اور گزر بسر کے بارے میں بھی پوچھیں گے۔ وہ اپنی حالت کی شکایت نہیں کریں گے کیونکہ وہ افضل درجے کے لوگ ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ میرے پاس غزہ کی تعریف کیلئے 3 الفاظ ہیں اور وہ ہیں مزاحمت، ادب اور استحکام۔
.png)
3 days ago
3





English (US) ·