Times of Pakistan

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

لاہور میں آج صبح سے ہی سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے


کچھ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے:فوٹو:فائل


لاہور سمیت پنجاب بھر سے بادل برسانے والا سسٹم آج دوپہر نکل جائے گا جس کے بعد گرمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج صبح سے ہی سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آئندہ ایک دو روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا، بارش کا امکان نہیں ہے۔

Read Entire Article