ARTICLE AD BOX
لڑکی نے ملزم کو پیچھے سے پکڑنے کی کوشش کی تاہم اس دوران وہ زمین پر گر گئی
لاہور: نواب ٹاؤن کے علاقے او پی ایف سوسائٹی میں اسکوٹی چلاتی لڑکی سے موبائل چھیننے کی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزم کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے پکڑنے کی کوشش کی تاہم اس دوران وہ زمین پر گر گئی۔ ملزم لڑکی سے موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد ثاقب کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نواب ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نواب ٹاؤن کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری جلد یقینی بنائی جائے گی۔
.png)
1 week ago
2







English (US) ·