Times of Pakistan

لاہور؛ ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا گروہ گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

6 days ago 3
ARTICLE AD BOX

ملزمان ​ٹریفک روک کر پھول بیچنے کے بہانے شہریوں سے بھیک مانگتے تھے


لاہور:

ٹاؤن شپ کے علاقے میں ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے سگنل بند کر کے ٹریفک روکنے اور بھیک مانگنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ملزمان محمد علی چوک ٹاؤن شپ میں ٹریفک سگنل کو بند کرکے ٹریفک روکتے تھے۔ ملزمان ​ٹریفک روک کر پھول بیچنے کے بہانے شہریوں سے بھیک مانگتے تھے۔

​گرفتار ملزمان میں علی رضا، گل، دلاور اور حمزہ شامل ہین جں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Read Entire Article