Times of Pakistan

متحدہ عرب امارات ایران کیخلاف جنگ میں شامل ہوگیا ہے، ایرانی میڈیا

3 weeks ago 6
ARTICLE AD BOX

جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کو ثابت کرنے والی دو دستاویزات حاصل ہوئی ہیں


ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے ذریعے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کو ثابت کرنے والی دو دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل کو ایک چینی ونگ لونگ-2 ڈرون کی تباہیج جو صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے قبضے میں ہے اور 22 مارچ کو ایران کے جزیرہ جاسک پر اماراتی میراج 2000 لڑاکا طیارے کی اُڑان، جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شرکت کا ثبوت ہے۔

اگرچہ آزاد میڈیا ذرائع کی طرف سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم اس رپورٹ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی اثاثوں کی میزبانی کرنے والے اردن، عراق اور خلیجی ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Read Entire Article