Times of Pakistan

منشیات و اسلحہ برآمد: انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

1 month ago 7
ARTICLE AD BOX

پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا


کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں : منشیات نیٹ ورک کی بڑی سرغنہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری ظاہر کردی گئی

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ سے چرس کے دو پیکٹ اور دیگر منشیات کا مواد برآمد ہوا، برآمد شدہ منشیات کی مالیت 15 لاکھ سے زیادہ ہے، ملزمہ کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Read Entire Article