Times of Pakistan

وزیراعظم کی بجلی کے نظام میں بہتری اور لائن لاسز کم کرنے کی ہدایت

1 hour ago 3
ARTICLE AD BOX

وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بجلی کے نظام میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور صارفین کو سہولیات بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے، لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ صنعتی اور گھریلو صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے تاکہ طویل المدتی بنیادوں پر توانائی کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

انہوں نے بجلی کے نرخوں میں استحکام کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ بلوں کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ صارفین کو آسانی ہو۔

وزیراعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت دونوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کی جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے بجلی کی کھپت اور بہتری سے متعلق سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، وزیر مملکت برائے خزانہ، معاون خصوصی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Read Entire Article