Times of Pakistan

پاسداران انقلاب انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید

4 days ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 06 اپريل 2026 01:37pm

ایران کی پاسداران انقلاب انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ ماجد خادمی امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں جس کی خود پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی میڈیا نے تصدیق کردی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مجید خادمی کی وفات کی تصدیق تو کر دی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے میجر جنرل مجید خادمی کو جون 2025 میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس ونگ کا سربراہ مقرر کیا تھا، جب ان کے پیشرو جنرل محمد کاظمی ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل جنرل ماجد خادمی وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں مجید خادمی کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Read Entire Article