Times of Pakistan

چین سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق بھی بات کروں گا، ٹرمپ

1 month ago 6
ARTICLE AD BOX

ٹرمپ کے بدھ کو چین پہنچنے کا امکان ہے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور اس دوران تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں تائیوان کی حیثیت پر چین کے ساتھ تنازعہ کا امکان نہیں ہے۔

تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ اس پر بات چیت کرنے جا رہا ہوں۔ صدر شی چاہیں گے کہ ہم یہ نہ کریں لیکن میں اس پر بحث کروں گا۔ یہ ان بہت سی چیزوں میں سے ایک ہے جن کے بارے میں میں بات کروں گا۔

واضح رہے کہ  ٹرمپ کے بدھ کو چین پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ نو سالوں میں ان کا چین کا پہلا دورہ ہوگا۔

Read Entire Article