ARTICLE AD BOX
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا
کراچی:
اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے آہنی راڈ کے پے درپے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے واقعے کو گھریلو تنازع کا شاخسانہ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 گلی نمبر 4 ابوبکر صدیق مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا، مقتولہ خاتون کی شناخت 58 سالہ عاصمہ بیگم زوجہ اصغر علی کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او پاکستان بازار معراج انور نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر 65 سالہ اصغرعلی نے آہنی راڈ کے پے درپے وار کرکے قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطبق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔
.png)
3 days ago
4




English (US) ·