Times of Pakistan

کراچی کنگز نے یو اے ای کے دو پلیئرز کو ٹیم سے نکال کر انگلینڈ کے کھلاڑی کو شامل کر لیا

1 week ago 5
ARTICLE AD BOX

کراچی کنگز نے انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا


کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 11 کے بقیہ میچز سے یو اے ای کے دو پلیئرز محمد وسیم اور خوزیما بن تنویر کو نکال کر انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن روئے کو شامل کر لیا۔

فرنچائز ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دونوں کھلاڑیوں کو قومی ذمہ داریوں کے باعث ریلیز کیا گیا ہے، کراچی کنگز کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم اور خوزیما بن تنویر  کو مقامی سطح پر ہونے والے ڈی 50 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی ایونٹ کے چند میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کا حصہ بن جائیں گے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا جبکہ خوزیما بن تنویر کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Read Entire Article