Times of Pakistan

کورنگی کراسنگ پر واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 2 زخمی

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

لاش اور زخمیوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا


شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

چھیپا حکام کے مطابق کورنگی کراسنگ اٹک پمپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل تباہ جبکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کیا جائے گا۔

Read Entire Article