Times of Pakistan

کیمبرج کا ریاضی کا پرچہ ایک بار پھر آؤٹ ہوگیا

1 month ago 7
ARTICLE AD BOX

12 مئی کی دوپہر ہونے والا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا


فوٹو : فائل


کراچی:

کیمبرج کا ریاضی کا پرچہ ایک بار پھر آؤٹ ہوگیا، 12 مئی کی دوپہر ہونے والا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کیمبرج کے امتحان میں طلبا جب کمرہ امتحان میں گئے تو وہی پرچہ سامنے آیا جو کئی گھنٹے پہلے سوشل میڈیا پر موجود تھا۔

آئی بی سی سی اسلام آباد کے حکام نے بھی پرچہ آؤٹ ہونے کی تصدیق کردی۔

قبل ازیں ریاضی اے لیول کا پرچہ 29 اپریل کو آؤٹ ہوا تھا جسے دوبارہ لینے کا اعلان کیا گیا، 7 مئی کو اعلان کیا گیا کہ ریاضی کا آؤٹ شدہ پرچہ 9 جون کو دوبارہ ہوگا اور اب 12 مئی کو ریاضی اے لیول کا پورا پرچہ پھر آؤٹ ہوا ہے۔

امتحانات کے دوران کچھ پرچے جزوی طور پر آؤٹ ہوئے، آج کا پرچہ آؤٹ ہونے پر فوری طور پر کیمبرج کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Read Entire Article