ARTICLE AD BOX
ایک ارب 27 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی بولی منظور ہونے کے بعد فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا
سندھ کابینہ نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔ سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان 40 اور 60 فیصد لاگت شیئرنگ طے ہے، ایک ارب 27 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی بولی منظور ہونے کے بعد فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ کا 40 فیصد حصہ 49کروڑ 75 لاکھ 74 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جس پر صوبائی کابینہ نے پاکستان ریلوے کے حق میں گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق رقم سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دی گئی، منصوبہ محکمہ بلدیات کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن منصوبہ مالی سال 26-2025ء میں مکمل کیا جائے گا۔
.png)
1 week ago
2




English (US) ·