Times of Pakistan

مہنگے ٹکٹ سے بچیں، سستے فلائٹس حاصل کرنے کے 5 آسان طریقے

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 10 اپريل 2026 01:26pm

مہنگائی کے اس دور میں فلائٹ کی قیمتیں بھی پل بھر میں بدلتی رہتی ہیں۔ لیکن کچھ آسان اور عملی طریقے اپنا کر مسافر اپنے اخراجات میں واضح کمی لا سکتے ہیں۔

ماہرِین ہوا باز کے مطابق اگر سفر کی منصوبہ بندی سوچ سمجھ کر کی جائے تو سستے ٹکٹ حاصل کرنا مشکل نہیں رہتا۔

فلائٹ ٹکٹس کی قیمتوں میں بچت کے حوالے سے ماہرینِ ہوا بازی کی 5 تجاویز کارآمد ہوسکتی ہیں۔

ہفتے کے درمیانی دنوں اور دوپہر کا انتخاب کریں

زیادہ تر لوگ ہفتے کے آخر (فرائیڈے یا سنڈے) میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹکٹ مہنگی ہو جاتی ہے۔ اگر آپ منگل یا بدھ کو سفر کریں، یا ایسی فلائٹ لیں جو دوپہر کے وقت روانہ ہوتی ہو، تو آپ کو سستی ٹکٹ ملنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ ان اوقات میں رش کم ہوتا ہے

ایڈوانس بکنگ کو ترجیح دیں

اگر آپ کسی خاص تہوار یا چھٹیوں کے سیزن میں سیر و تفریح کے لیے جا رہے ہیں، تو آخری وقت کا انتظار نہ کریں۔ جتنا پہلے بکنگ کروائیں گے، قیمت اتنی ہی کم ہوگی۔

اس کے علاوہ، اگر ممکن ہو تو ”آف سیزن“ (جب سیاحوں کا رش کم ہو) میں سفر کرنا بھی کافی بچت دے سکتا ہے۔

مختلف پلیٹ فارمز پر قیمتوں کا موازنہ کریں

ٹکٹ خریدنے سے پہلے مختلف ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز پر قیمتوں کا ضرور موازنہ کریں۔ صرف ایک ویب سائٹ دیکھ کر ٹکٹ نہ خریدیں۔

اکثراوقات مختلف کریڈٹ کارڈز، بینک آفرز یا ڈسکاؤنٹ کوڈز کی وجہ سے قیمت میں اچھا خاصا فرق پڑ جاتا ہے۔ بکنگ سے پہلے اپنی بینک آفرز ضرور چیک کریں۔

اسٹاپ والی فلائٹس پر غور کریں

براہِ راست فلائٹس اگرچہ آسان ہوتی ہیں، لیکن اکثر مہنگی بھی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے اور سفر طویل ہے تو لمبے سفر کے لیے ایسے آپشنز بھی دیکھنے چاہئیں جن میں ایک یا زیادہ اسٹاپ شامل ہوں، کیونکہ یہ نسبتاً سستے ہوتے ہیں، تاہم اس میں وقت زیادہ لگ سکتا ہے لیکن تھوڑا سا اضافی وقت دے کر آپ ٹکٹ کے پیسوں میں بڑی بچت کر سکتے ہیں۔

فریکوئنٹ فلائر پروگرامز سے فائدہ اٹھائیں

اگر آپ اکثر سفر کرتے ہیں، تو ایئر لائنز کے ”فریکوئنٹ فلائر پروگرام“ میں لازمی شامل ہوں۔

ہر سفر پر آپ کو کچھ پوائنٹس ملتے ہیں، جنہیں جمع کر کے آپ اگلی بار مفت ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں یا اپنی سیٹ کو اپ گریڈ کروا سکتے ہیں۔ جس سے طویل مدت میں اچھی خاصی بچت ممکن ہوتی ہے۔ کاروباری افراد کے لیے یہ طریقہ سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

اگر مسافر ان تمام آسان طریقوں کو اپنی عادت بنا لیں تو وہ نہ صرف سستے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے سفر کو کم خرچ بھی بنا سکتے ہیں۔

Read Entire Article